وزیر اعظم کا پیٹرولیم قیمتوں کا فائدہ ترقیاتی فنڈز پر لگانے کا اعلان

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی
وزیر اعظم کا پیٹرولیم قیمتوں کا فائدے براہ راست عوام کو منتقل نہ کرنے کا اعلان ، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی رقم بلوچستان کی شاہراہ این 25پرخرچ ہوگی، وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں، وزیراعظم کی قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیارپرکرنے کی ہدایت، کچھی کینال کا فیز 2 بھی مکمل کرنے میں استعمال ہو گی،وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی، صوبے سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی، وزیراعلی نے بلوچستان میں بحالی کے منصوبے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، کابینہ کی پٹرولیم پراڈکٹس آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی، اس ترمیم میں قومی محصولات میں اضافہ ہو گا، وفاقی کابینہ کی سسٹین ایبل انوسٹمینٹ سکوک فریم ورک کی بھی منظوری ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام بارے بل کو پارلیمینٹ بھیجنے کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں