کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے قوم پرست رہنمازبیرشاہ کی بازیابی کی درخواست
درخواست کی سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی
لاپتا شہری کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟،عدالت کا ایس ایچ او میر پور بٹھورو سے استفسار
عدالت کا لاپتا شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہار برہمی
ہمارے پاس مقدمہ درج کروانے کوئی نہیں آیا،ایس ایچ او میر پور بٹھورو
کیا درخواست گزار جھوٹ بول رہے ہیں؟،جسٹس ظفر احمد راجپوت
لاپتا شہری زبیر شاہ تھانہ میر پور بٹھورو کی حدود سے لاپتا یے،درخواست گزار
دو دفعہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،،درخواست گزار
درخواست گزار کو فوری طور پر ساتھ لے جائیں ،عدالت
درخواست گزار کی مرضی کے مطابق شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کریں اور عدالت میں کاپی جمع کروائیں،عدالت کا حکم
اس درخواست میں تھانہ میر پور بٹھورو کے ڈی ایس پی،اہس ایچ و دیگر افسران پیش ہورہے ہیں،سرکاری وکیل
صرف ایک افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا جائے ،سرکاری وکیل
ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کا حال دیکھ لیں،عدالت
درخواست گزار دو مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا،عدالت
عدالت نے درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی


