سندھ ہائیکورٹ میں 2014 سے لاپتا دو سگے بھائیوں کی گمشدگی کے خلاف درخواست

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں 2014 سے لاپتا دو سگے بھائیوں کی گمشدگی کے خلاف درخواست

درخواست کی سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی

معاذ اور طلحہ 2014 سے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے لاپتا ہیں ،درخواست گزار

جے آئی ٹی اجلاس میں شہریوں کی جبری گمشدگی کا تعین ہوگیا تھا،سرکاری وکیل

سندھ حکومت کی جانب سے ایک شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کردی گئی ہے،سرکاری۔وکیل

دوسرے شہری کی مالی معاونت کیوں نہیں کی گئی؟

سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ بتا سکتے ہیں ،سرکاری وکیل

سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ عدالت پیش نا ہوسکے

عدالت نے سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جواب کے ساتھ ایک گھنٹے میں طلب کرلیا

شہریوں کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں