ساحر حسن کی درخواست ضمانت، آئینی بینچ اور ریگولر بینچ میں دائرہ اختیار کے متعلق اختلاف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ،
ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت

آئینی بینچ اور ریگولر بینچ میں دائرہ اختیار کے متعلق اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال

آئینی بینچ نے ہمارے آرڈر کو نظر انداز کردیا،ریگولر بینچ کا موقف

ہم نے اس درخواست ضمانت کی سماعت کے حوالے سے کچھ آئینی نکات اٹھائے تھے۔ جسٹس ظفر راجپوت

جن دفعات کے تحت آپ عدالت آئے ہیں ،آپ کا کیس آئینی بینچ کے پاس سماعت کے لیے جانا چاہئے ،،عدالت کا وکیل سے مکالمہ

اگر آپ قانونی حقوق کی دفعات کے تحت آتے تو ہم کیس سن سکتے تھے،عدالت

لیکن آپ نے بنیادی حقوق کے حوالے سے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے، جسٹس ظفر راجپوت

اس درخواست کو اس عدالت نے پہلے بھی آئینی بینچ بھیجا تھا، سرکاری وکیل

آئینی بینچ سے درخواست واپس کیے جانےکے بعد مناسب ہوگا کہ معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا جائے ۔سرکاری وکیل

ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، وکیل درخواست گزار

درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے، وکیل درخواست گزار

کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے ،پولیس

ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس

ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا، پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں