صحافی پر افغانی ہونے کے الزام پر شہری کا شناختی کارڈ منسوخ، لاہورکورٹ کا 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور (ایچ اراین ڈبلیو) لاہور ہائیکورٹ، صحافی پر افغانی ہونے کے الزام پر شہری کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت، عدالت کا وزارت داخلہ کو درخواستگزار درے خان کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

اپیل کے فیصلے تک درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر حراساں کرنے سے بھی روک دیا

جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈسکہ کے رہائشی صحافی درے خان کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار کی طرف سے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے

درخواست گزار کا والد 1978ء سے قبل پاکستان کا شہری تھا، موقف

درخواست گزار پاکستان میں ہی پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا ممبر اور ٹیکس دہندہ بھی ہے، موقف

درخواست گزار بطور پاکستانی شہری جائیدادوں کا مالک بھی ہے، شعیب سلیم ایڈووکیٹ

سول عدالت بھی درخواست گزار کو پاکستانی شہری قرار دے چکی ہے، چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ

سول کورٹ کی ڈگری کے باوجود نادرا نے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا، وکیل درخواست گزار

نادرا کو درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

اپنا تبصرہ بھیجیں