کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ پولیس، کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد زبیر ولد محمد ریاض، حماس ولد زاکر اور تنویر عرف چوزا ولد محمد اشرف شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔


