لاڑکانہ میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کارروائیاں بدستور جاری

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری.

مختلف علاقوں سے (14) جرائم پیشہ ملزمان گرفتار.

گرفتار ملزمان میں اشتہاری، روپوش و مطلوب شامل ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ

گرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات اور چھینی جانے والی موٹر سائیکل بھی برآمد۔ ایس ایس پی چوہدری

تفصیلات کے مطابق:
🚔 شہید DSP عبدالمالک بھٹو پولیس نے کیس کرائم نمبر 64/2025 زیر دفعہ 320،279،427،353PPC میں مطلوب دو ملزمان علی رضا بروہی اور میر بروہی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 دڑی پولیس نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لسٹیڈ نارکو ٹیکس ڈیلر حفیظ اللہ ابڑو کو ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے،
دوسری جانب دڑی پولیس نے سنگین جرائم / مقدمات میں ملوث علی مراد عرف لالو بروہی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 رشید وگن پولیس نے جانوری سم شاخ والے علاقے سے مطلوب ملزم صفر کورائی کو بغیر لائسنس شارٹ گن اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر کے سندہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.

🚔 علی گوہر آباد پولیس کی پیر شیر روڈ پر کاروائیاں.
اشتہاری ملزم غلام حسین جتوئی، دو منشیات فروش ملزمان کاشف بھٹو چرس سمیت اور محبوب جاگرانی ہیروئن سمیت گرفتار.

🚔 ایئرپورٹ پولیس نے رادھن روڈ والے علاقے سے ملزم غلام مصطفيٰ عرف ٹائیگر ساریو کو (08) عدد شراب کے بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا ہے.

🚔 گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے ملزم راشد جروار کو (3000) گرام بھنگ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

🚔 سچل پولیس نے فراڈ کیس میں ملوث ملزم مظہر جھکرانی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔رحمتپور پولیس نے دو لسٹیڈ گٹکہ فروشوں غلام سرور عرف سرور سندھو اور شبیر چانڈیو کو گٹکوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب
رحمتپور پولیس نے کیس کرائم نمبر 109,509,506 میں ملوث ملزم صابر چانڈیو کو ریڈمی موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

🚔 تعلقہ پولیس نے شہری علی گوہر بروہی سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل برآمد کر کے انکے حوالے کردی ہے.

گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں