90

پولیس موبائل کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کا ریمانڈ دینے کے بجائے عدالت نے ضمانت دے دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سوشل میڈیا میں شاہراہِ فیصل پر ڈمپر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا ملزم ڈرائیور عدالت میں پیش، تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈمپر ڈرائیور عطاالرحمن ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے میں ملوث و مفرور تھا ،ملزم کو ٹریفک پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم ڈمپر کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ دوڑاتے ہوئے فرار ہوا، انسانی جانے ضائع ہونے کے ساتھ بڑا حادثہ رونما ہونے سکتا تھا ، اقنون خلاف ورزی کی ہے تحقیقات کرنی ہے، ڈراٸیونگ لاٸسنس کی تصدیق کرانی ہے 14 روز کا ریمانڈ دیاجائے ، ڈرائیور نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک پولیس نے مارنے کی دھمکی دی تھی خوف زدہ ہوگیا تھا ، خوف کے باعث ڈمپر تیز رفتاری سے لے گیا تھا ،

ملزم کے وکیل نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل ضمانت ہے ضمانت دی جاٸے جس پر عدالت نے ملزم ڈرائیور عطا الرحمن کو ضمانت پر رہا کردیا ، ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ، ملم کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں