کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر سپر مارکیٹ پولیس کی بروقت کاروائی 01 ملزم گرفتار
دوران پیٹرولنگ سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے بمقام اندرون گلی بلاک 04 نزد کے ایم سی اسکول لیاقت آباد سے ملزم کو گرفتار کیا
گرفتار ملزم کی شناخت سمیر خان ولد عزیز اللّٰہ کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے 70 تیار شدہ گٹکا ماوا کے پیکٹ ، ایک کیپیڈ موبائل و ملزم کی پہنی ہوئی قمیض کی اندرون جیب سے زرفروختگی رقم 1040/= روپے برآمد
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 135/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے


