74

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں کٹوتی پر دو ڈیوائس ہولڈر گرفتار

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے ماتحت عملے کے ہمراہ الگ الگ متعدد کاروائیاں کرتے ہوئے عارف نے نظامانی کو غیر قانونی پسٹل سمیت گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم میں کٹوتی کرنے والے دو ڈیوائس ہولڈروں سکندر علی رند اور اسد شر کو گرفتار کرکے پچیس سو روپے نقد، جیز ڈیوائس اور فون برآمد کیا ہے۔ فارنر ایکٹ کے تحت ایک غیر ملکی ایوب خان کو گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ منشیات فروش عبدالطیف خاصخیلی, کاشف علی جٹ اور جاوید مغل سے 1760 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش رفیق احمد راجپوت اور محمد علی عباسی سے 20 لیٹر شرآب برآمد کی ہے، جبکہ ایس ایچ او کھپرو منیر احمد نے جھگڑے اور ہنگامے کے روپوش ملزم خان محمد درس کو گرفتار کیا ہے۔ سرہاری پولیس نے ایک مشتبہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر سیکشن 550 کے تحت چالان کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں