کراچی؛ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔

سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا کی 412 عدد پڑیاں، صفینہ گٹکا، شیکھر گٹکا، جے ایم گٹکا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں سندر کمار ولد مئیش کمار اور عمر ولد مشتاق شامل ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں