70

ایس ایچ او کیا تھانہ نے کورٹ سے پولیس کی حراست سے فرار ملزم شان ولد ممتاز کو گرفتارکرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی کی سربراہی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی جاری,

کورٹ سے پولیس کی حراست سے فرار ملزم شان ولد ممتاز کو گرفتار کرلیا

کاروائی خفیہ اطلاع پر KDA ایمپلائز سوسائٹی کے قریب کی گئی

ملزم تھانہ گذری میں منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا تھا

ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل KNU-3206 برآمد,

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ماضی میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے جرم گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے.

ملزم نے لانڈھی کورنگی اور فیکٹری ایریاز میں متعدد لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی نے ملزم کے خلاف 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے.

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں