لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) 06 ماہ کے بچے ایان علی کو ہری مرچیں کھلانے اور تشدد کرنے والا مرکزی کردار شکیل میرانی گرفتار۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دوسرے ملزم نثار احمد میرانی کو بھی گرفتار کرلیا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر سخت نوٹس لیتے ہوئے انچارج مرکز شکایات سب انسپیکٹر اختر علی لہر کو تفصیلات دریافت کرنے کے لیے بھینس کالونی کراچی بھی بھیجا تھا۔
جس کے بعد لاڑکانہ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزمان سے پوچھ گچھ سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


