کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز پی کے 859 سے ایک پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
پرندے کی ٹکر سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا، تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 344 مسافروں کے ساتھ بحفاظت لینڈنگ کرائی۔ مسافروں میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے جنہیں ہوٹل منتقل کیا گیا۔
طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد آج رات ہی پرواز کو دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔


