کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے زیر اہتمام صنعت کار ایس ایم تنویر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے صنعت کاروں کے مسائل، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کاٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان بہتر تعلقات قائم رہیں گے۔


