لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔
سچل پولیس نے لعل باغ کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو 1050 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالغفار سیانچ کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے،
ملزم کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


