کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹوڈنٹس اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ری ڈریس سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 40 ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے طلبا کی حاضری مانیٹر کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال سے ہر طالب علم پر مؤثر نظر رکھی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل کی کامیابی کے لیے آج کی بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔


