کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر تک اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس سے شہریوں کو کم کرائے میں آرام دہ سفر میسر آئے گا۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس کراچی میں شروع کی جائے گی، بعد ازاں دیگر بڑے شہروں تک اس کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے اس منصوبے کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش موقع قرار دیا۔


