90

سندھ حکومت کی ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی عائد کر دی۔صوبائی حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ٹائر پائرو لائسز یونٹس کے این او سیز منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں نے کہا کہ آپریٹرز 30 روز میں سرگرمیاں بند کریں ورنہ کارروائی ہو گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر پلانٹس سیل ، جرمانے اور بندش کی سزائیں شامل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں