کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری فیصلہ کن کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 219 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کیفے سیل کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے اپنی حدود سے باہر نکل کر سڑکوں تک تجاوزات لگا رکھی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے سب سے زیادہ 61 ہوٹلز ضلع وسطی میں سیل کیے گئے، جبکہ باقی ضلع جنوبی، شرقی، کیماڑی، کورنگی اور ویسٹ میں بند کیے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی عوامی سہولت کو یقینی بنانے، شہریوں کے راستے بحال کرنے اور شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے، اور کسی بھی تجارتی ادارے کو پبلک پراپرٹی کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور بلدیاتی و ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
77


