کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے سندھ ہائیکورٹ میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای-چالان) کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای-چالان سسٹم غیر منصفانہ طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے جہاں گاڑی کے مالک کو چالان بھیجا جا رہا ہے، چاہے گاڑی کسی اور نے چلائی ہو۔ موٹرسائیکل سواروں پر 5 ہزار روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ شہر میں زیبرا کراسنگ، اسپیڈ لمٹ کے نشانات اور مناسب سڑکیں نہ ہونے کے باوجود شہریوں پر جرمانے عائد کرنا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ای-چالان سسٹم معطل کیا جائے اور شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔


