95

وزیرِ صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کا سائٹ کراچی کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیرِ صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت محمد یاسین بلوچ شر، قائم مقام ایم ڈی سائٹ الطاف چاچڑ، صنعت کار سلیم پاریکھ ، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو کو ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی، جس میں جاری کاموں کی تازہ پیش رفت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کی رفتار میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل کے لیے مقامی انتظامیہ سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ صوبے میں پائیدار ترقی اور صنعتی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں