94

کراچی میں غیر قانونی فوڈ سینٹرز اور ایل پی جی ڈپو کے خلاف کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) انتظامیہ نے ضلع شرقی اور جنوبی میں کھانے پینے کے غیر قانونی مراکز اور ایک غیر محفوظ ایل پی جی دکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کیں اور 6 افراد گرفتار کیے۔ ضلع شرقی میں دو چائے کے ہوٹل، ایک بریانی اور ایک نان کی دکان بند کی گئیں، جبکہ سرکاری نرخ نہ چسپاں کرنے پر 23 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں