کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی اور ایس پی انویسٹیگیشن انعم تجمل کی مشترکہ صدارت میں جوائنٹ ارجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں تمام تھانوں کے افسران نے شرکت کی جس کا مرکزی ایجنڈا عوامی شکایات کی بروقت درجی اور ایف آئی آر کا فری رجسٹریشن تھا۔ ایس ایس پی نے ہدایت دی کہ کسی بھی شاکی کو انصاف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو، جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن نے واضح کیا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


