101

عمران خان پر قاتلانہ حملہ تاریخ کا سیاہ باب، حلیم عادل شیخ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 3 نومبر 2022 کو عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو ملکی تاریخ کا “سیاہ باب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم آج بھی اس واقعے کے جوابات مانگ رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی تمام سازشیں ناکام رہیں اور وہ قوم کے دلوں میں ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ جب تک حملہ کرنے والے کردار سامنے نہیں آتے، قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔

حلیم عادل شیخ نے یقین دلایا کہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہو کر پھر قوم کی قیادت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں