کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز کے دوران 26,155 سے زیادہ الیکٹرانک چالان جاری کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,283 ای چالان کاٹے گئے، جن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے اور ریڈ لائٹ کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام حادثات میں کمی اور قوانین کی پاسداری بہتر بنانے کے لیے مؤثر ہے۔
80


