102

ایف آئی اے ملازم کی ہلاکت پر پی ٹی آئی رہنما کا سخت ردعمل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما رضوان خانزادہ نے ملیر کینٹ چیک پوسٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے ملازم محمد ایوب کی ہلاکت پر سندھ حکومت، کراچی پولیس اور ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث ڈمپر مافیا شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔” ان کا مطالبہ ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ڈرائیور کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں اور غیر قانونی ڈمپرز پر پابندی عائد کی جائے۔

رضوان خانزادہ نے وارننگ دی کہ اگر فوری انصاف نہ ملا تو پی ٹی آئی سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں