حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) بڈھانی میں ڈکیتی کے دوران مدعی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی، 3 فرار
تھانہ بڈھانی کی حدود نیشنل ہائی وے کے قریب مویشی کے وپاری کو لوٹنے کی کوشش کے دوران وپاری عبد النبی ولد عبد القادر کھوکھر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی اور 3 فرار ہوگئے
ہلاک ڈاکو کی شناخت احمد عرف جگانی ولد سومر ناریجو جبکہ زخمی کی قادر بخش ولد رحیم بخش مگسی کے نام سے ہوئی
بڈھانی پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ کار کو پولیس تحویل میں لے لیا
ہلاک و زخمی ڈاکو کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی جاری
مزید انویسٹیگیشن جاری


