مٹھی (ایچ آراین ڈبلیو) تھرپارکر پولیس نے ضلع میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او ڈیپلو نے دوران گشت بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بیوپاری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے دو ہرن کے بچے اور 16 طوطے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع کے کسی بھی تھانے کی حدود میں غیر قانونی شکار کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ جس تھانے کی حدود میں شکار کی شکایت موصول ہوئی، وہاں کے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں جنگلی حیات کا شکار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اگر کوئی ہرن یا دیگر جنگلی جانور لے جاتا پایا گیا تو فوری طور پر اس کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ کارروائی جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کرنے والے نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے اور تھرپارکر پولیس کی جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔


