80

علاقہ مومن آباد میں دوشیزہ کے اغوا پر اہلِ خانہ کا احتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن کے علاقے توحید کالونی میں مسکان نامی دوشیزہ مبینہ طور پر دو نامعلوم خواتین کے ہاتھوں اغوا کا شکار ہو گئی ہے۔

واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب دو خواتین نے مسکان عرف سونی کو بہانے سے گھر سے باہر بلایا اور لے گئیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور کی بے حسی کے باعث تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ انہوں نے بالا افسران سے اپنی بیٹی کی تلاش میں مدد اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں