کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری اقبال ہاشمی نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ “کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ ظلم کرنے والے مٹ جائیں گے اور مظلوم ضرور سرخرو ہوں گے۔”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کشمیر محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی امن کا مسئلہ ہے۔”
ہاشمی نے زور دے کر کہا کہ پاسبان پارٹی کشمیر کی آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


