121

کراچی پولیس کا اہم اجلاس، ڈپلومیٹک بازار کی سیکیورٹی اور غیرملکیوں کی واپسی پر غور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرصدارت کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں شہر میں ہونے والے ڈپلومیٹک بازار کے لیے سیکیورٹی انتظامات اور غیر رجسٹرڈ غیرملکی شہریوں کی واپسی کے امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ویسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ سمیت تمام اضلاع کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں