کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو رہائشی پلاٹوں R-225/226 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا میں بغیر نقشہ فلیٹ سائٹ کی تعمیر، ایس بی سی اے مبینہ طور پر بھاری رقم ملنے کے بعد خاموش تماشائی بن گئی،
ڈائریکٹر سید ضیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید کمال احمد نے آنکھیں بند کر کے تعمیراتی قوانین کا جنازہ نکالنے کی کھلی چھوٹ دے دی، علاقہ مکین نے ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال کے ذریعے ایس بی سی اے کمپلینٹ پورٹل پر شکایت درج کرا دی
کمپلینٹ پورٹل نے SCRM-20251027-10 آئی ڈی جاری کر دی، ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ علاقہ اے ڈی اور بلڈنگ انسپکٹر نے سائٹ کو باہر سے فنشنگ کرا کے جعلی رہائش کروانے کے لئے بلڈر پر دباؤ بڑھا دیا ہے


