کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ایک واٹر ٹینکر کے موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جسے پولیس نے قابو کیا۔
یاد رہے کہ یہ کراچی میں واٹر ٹینکر کے ذریعے ہونے والا تازہ ترین حادثہ ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا-


