کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے شارع عیدگاہ 5-F میں دو دہائیوں سے خستہ حال سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جس کا افتتاح چیئرمین محمد یوسف نے کیا۔
یہ سڑک بلاک 12 سے بلاک 82 تک تعمیر کی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ علاقے کے دیرینہ مطالبے پر منی زو کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائے گا۔
تقریب میں امیر ضلع شمالی جماعت اسلامی طارق مجتبیٰ سمیت بلدیاتی نمائندے اور مقامی شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شہریوں نے سڑک کی تعمیر کو علاقے کے لیے اہم تبدیلی قرار دیا۔


