ایئرپورٹ پولیس نے دبئی فرار ہونے والے مفرور ملزم کو تکینکی وسائل کے استعمال سے گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایئرپورٹ پولیس نے دبئی فرار ہونے والے مفرور ملزم کو تکینکی وسائل کے استعمال سے گرفتار کرلیا

پولیس نے ہوٹل آئی سسٹم کی مدد سے دبئی فرار کی کوشش کرنے والے ملزم لیاقت حسین کو گرفتار کیا

ملزم لیاقت حسین ولد عبد القیوم کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ نمبر 700/2024 درج ہے،

گرفتار ملزم پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور جعلی چیک دینے کے الزامات ہیں، جو دفعات 420، 468، 470، 489F اور 34 کے تحت مقدمے میں شامل ہیں۔

ملزم کچھ روز قبل پشاور سے کراچی پہنچا اور ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہوا،
جہاں سے وہ دبئی روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔

پولیس نے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوٹل آئی سسٹم کی مدد سے مفرور ملزم کی شناخت کی۔

ہوٹل میں انٹری کے وقت ملزم کا ڈیٹا پولیس کے سسٹم میں رپورٹ ہوا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سہراب گوٹھ کے حوالے کر دیا گیا،

ملیر پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلوں میں آنے جانے والے افراد کی مکمل نگرانی یقینی بناتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں