کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2026ء کے لیے بی ایس فرسٹ ایئر اور ڈاکٹر آف فارمیسی پروگرامز کا داخلہ ٹیسٹ آج منعقد ہوگا۔
امتحان صبح 11 بجے شروع ہوگا جس میں 7,479 امیدوار شریک ہوں گے۔ جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں 22 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امیدواروں اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے جامعہ کے تمام داخلی دروازوں پر بسوں کی سہولت اور ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ بسوں کا انتظام امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس لانے کے لیے کیا گیا ہے۔


