کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر میں 8 مسلح ملزمان نے سکھن انویسٹی گیشن پولیس کا ٹریلر کنٹینر چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے میں ملزمان کی قیادت ایس ایچ او سکھن کے پرائیویٹ ڈرائیور شارق چوہان کر رہا تھا۔ ملزمان نے گودام میں دیوار پھلانگ کر پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر کنٹینر لے کر فرار ہوئے۔
پولیس نے شارق چوہان اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کنٹینر کو قبل ازیں پولیس ایک مقدمے میں برآمد کر چکی تھی۔


