کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر کے علاقے میں ایک خاتون کے سرپر گولی لگنے سے ہلاکت ہو گئی۔پولیس کے مطابق یہ فائرنگ ڈکیتی کے دوران نہیں بلکہ خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت ہوئی۔ واقعے میں زخمی خاتون علاج کے دوران دم توڑ گئی۔
پولیس نے اہم انکشاف کرتے ہوئے متوفی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


