نوکری کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو 10 دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بورےوالا(ایچ آراین ڈبلیو) نواحی گاؤں 48 کے بی میں نوجوان دوشیزہ کو اغواء کے بعد 10 دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

ملزمان متاثرہ لڑکی کو اس کے بھائی کے حادثے کا جھانسہ دے کر لے کر گئے.

محمد رؤف سکنہ 48 کے بی کی ہمشیرہ گھر پر موجود تھی اور وہ خود اپنی والدہ کو علاج معالجہ کے لیے وہاڑی لے کر گیا تو اسی گاؤں کا رہائشی زاہد کھچی آیا اور رؤف کی ہمشیرہ کو کہا کہ تمہارے بھائی اور والدہ کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے.

ملزمان زاہد اور اس کے ساتھی لڑکی کو لے کر لاہور، اوکاڑہ سمیت مختلف مقامات پر پھرتے رہے اور اس سے مسلسل زیادتی کی.

متاثرہ لڑکی 10 دن بعد ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر واپس پہنچ گئی تھانہ فتح شاہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں