کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی کی ضیاء کالونی کے مکینوں نے چار روز سے جاری بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔ شہریوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ بند کرنے کا عندیہ دیا۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماؤں نے بتایا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور مچھروں کی افزائش سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک فوری طور پر علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کرے۔


