86

پولیس حراست میں نوجوان ہلاک، 7 اہلکار معطل ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں بہاولپور سے کراچی گھومنے آئے نوجوان عرفان کی تشدد سے ہلاکت ہو گئی۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی ایس آئی یو نے 3 اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا ہے۔ عرفان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار کراچی گھومنے آیا تھا اور ایس آئی یو پولیس کے تشدد سے اس کی موت ہوئی۔

لاش کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق معطل اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں