کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں کے مسائل اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے وفد کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے اور تاجروں کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کیا۔


