کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا”۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا تھا اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خاتون اول نے پولیو کے خلاف کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے والدین اور کمیونٹی رہنماؤں سے اس مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔


