کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترقیاتی معلومات کے عالمی دن اور گلوبل میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی وِیک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی شعور اور معلوماتی شفافیت پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے دور میں “Minds Over AI” کے اصول پر عمل کرنا ہوگا، جہاں انسانی سوچ اور اخلاقیات کو ٹیکنالوجی پر فوقیت حاصل ہو۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل خواندگی میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دے رہی ہے اور Sindh Cloud First Policy کے ذریعے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔


