لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری۔
اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او دڑی انسپیکٹر گلزار احمد برڑو کی اینیمل ہاسپٹل والے علاقے میں کامیاب کارروائی۔
ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و روپوش ملزم ایک کلو سے زائد (1200) گرام چرس سمیت گرفتار۔
گرفتار ملزم کی شناخت ساگر عرف راجہ شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
مذکورہ ملزم سے چرس برآمد ہونے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم تھانہ اللہ آباد، تھانہ علی گوہر آباد اور تھانہ دڑی کی حدود میں سنگین جرائم/مقدمات میں ملوث و روپوش ہے۔
گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


