کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 700 پوائنٹس رہی۔ سٹاک ایکسچینج میں آج 429 کمپنیوں میں سے 221 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا اور 150 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں آج 20 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا کاروباری حجم 11 ارب روپے سے زائد رہا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے …


