پاک مہینے میں بھی گھر کے اندر جسم فروشی کا دھندا کرنے والی 5 خواتین سمیت 3 مرد گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) رمضان المبارک کے پاک مہینے میں بھی گھر کے اندر جسم فروشی کا دھندا کرنے والی 5 خواتین سمیت 3 مرد گرفتار. ملزمان کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت ثمرین عرف کلو, گل ناز, روبی, کرن, صوبیا, محمد فیضان, علی جان اور شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا.
ملزمان رمضان المبارک جیسے پاک مہینے میں بھی جسم فروشی کا ناپاک دھندہ کر رہے تھے. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج.

اپنا تبصرہ بھیجیں