کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سینٹرل عزیزآباد کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 5 ڈاکو بلاضرب گرفتار. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ محمدی گراؤنڈ، محمدی کالونی عزیزآباد بلاک 8 کے پاس ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو بلا ضرب گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت دانش ولد غلام مصطفیٰ، عامر عرف عامری ولد غلام نانک، سجاد عرف جھٹکا ولد غلام عاشق، شیراز عرف شادو ولد غلام شبیر اور رضوان ولد نعمت اللہُ کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 9ایم ایم، 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈز، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد، برآمدہ موبائل فون میں 1 فون مقدمہ الزام نمبر 648/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ مطلوب ہے، جبکہ دوسرا موبائل فون مقدمہ الزام نمبر 75/2025 بجرم دفعہ 395/397 تھانہ بہادرآباد میں مطلوب ہے، ملزمان سے برآمدہ ایک موٹر سائیکل عزیزآباد تھانہ سے چھینی ہوئی ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 64/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 عزیزآباد تھانہ میں درج ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے


