گارڈن پولیس کی اسمگل شدہ پلاسٹک دانہ سپلائی کرنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، گاڑی میں انڈین پلاسٹک دانہ سپلائی کرتے ہوئے 1 ملزم گرفتار. ملزم سے 28 بورے/کٹے انڈین پلاسٹک دانہ برآمد. ملزم کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کو دوران پیٹرولنگ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزم گاڑی کے اندر انڈین پلاسٹک دانہ سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا. ملزم کو زیر دفعہ 54 میں گرفتار کرتے ہوئے برآمدہ سامان زیر دفعہ 550 میں ضبط. ملزم و برآمدہ سامان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.


